پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2021

جرمنی سےکراچی آنیوالا طالب علم ائیرپورٹ سے نکلتے ہی لاپتہ ہوگیا

بھائی کی شادی میں اچانک پہنچ کر گھر والوں کو سرپرائز دینےکی خواہش پوری نہ ہوئی، جرمنی سے کراچی آنے والا طالب علم ائیرپورٹ سے نکلتے ہی لاپتا ہوگیا۔

ریحان عطاءاللہ 8 ماہ قبل کراچی سے جرمنی پڑھنےکے لیے گیا تھا اور بھائی کی شادی پر یکم دسمبر کو جرمنی سے کراچی کے لیے روانہ ہوا، 2 دسمبر کو وہ  کراچی ائیرپورٹ تو پہنچا لیکن گھر نہ آسکا۔ 

ریحان کے والد نے جیونیوز کو بتایا کہ سرپرائز دینے کے لیے ریحان اچانک ائیر پورٹ آیا ،12 دسمبر کو ریحان کے بھائی کی شادی ہے،جس کے بعد 20 دسمبر کو اسے واپس جانا تھا۔

اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا تو تھانہ حدود کے تعین کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ائیر پورٹ تھانے کی حدود سے ریحان لاپتا ہوا لیکن رہائش سچل تھانےکی حدود میں ہے لہٰذا مقدمہ سچل تھانے میں درج ہوگا جب کہ ایس ایچ او سچل کا کہنا ہےکہ ائیر پورٹ سے لاپتا ہونے پر مقدمہ اور کارروائی ائیر پورٹ تھانے میں ہونی چاہیے ۔

تھانےکے تعین کی کنفیوژن اور اب تک کوئی قانونی کارروائی نہ ہونے پر ریحان عطاءاللہ کے اہل خانہ اور  والد ہ بھی غم زدہ ہیں اور اپنے بیٹے کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں ۔

مزید خبریں :