وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا صرف 4 گھنٹے کا دورہ کیا

وزیراعظم عمران خان آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کا زیادہ تر وقت گورنر ہاؤس میں گزارا— فوٹو: فائل
وزیراعظم عمران خان آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کا زیادہ تر وقت گورنر ہاؤس میں گزارا— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کراچی کا 4 گھنٹے کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کا زیادہ تر وقت گورنر ہاؤس میں گزارا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس کے علاوہ ملاقاتیں کیں۔

اس کے بعد وزیراعظم نے نمائش چورنگی پر گرین لائن بس منصوبے کے مرکزی اسٹیشن پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن بس منصوبے کے ٹرائل آپریشن کا افتتاح کیا اور پھر کچھ دیر میں اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :