ویڈیو: کراچی میں 65 سالہ شخص کا لرزہ خیز قتل خاتون نے کیا یا کسی اور نے؟

کراچی کے علاقے صدر میں 65 سال کے شخص کا لرزہ خیز قتل کس نے کیا؟ فلیٹ میں رہنے والی خاتون نے؟ یا کسی اور نے ؟ قتل معمہ بن گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں خاتون پر قتل کی ذمے داری ڈال کر  اپنے سر سے تفتیش کا بوجھ اتار پھینکا  اور لکھا کہ ’شواہد کے مطابق فلیٹ سے ملی خاتون ہی قاتل ہے۔‘

پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ میاں بیوی نہیں ، مقتول کی اپنی بیوی سے 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔

دوسری جانب  بار بار بیان بدلنے والی خاتون کبھی کہتی ہے کہ قتل اس نے کیا، کبھی کہتی ہے اسے نہیں پتا کس نے مارا۔

خاتون کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا ، جب اس سے پوچھا گیا کہ کیسے قتل کیا؟ تو کوئی جواب نہ دے سکی۔

خاتون کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا ، جب اس سے پوچھا گیا کہ کیسے قتل کیا؟ تو کوئی جواب نہ دے سکی— فوٹو: اسکرین گریب
خاتون کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا ، جب اس سے پوچھا گیا کہ کیسے قتل کیا؟ تو کوئی جواب نہ دے سکی— فوٹو: اسکرین گریب

پولیس نے کہا کہ گرفتاری کے وقت خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے۔ لاش کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے۔ فلیٹ سے آلہ قتل، چھری، ہتھوڑا اور دیگر سامان برآمد ہوا جس کا خاتون کے مطابق اسے کچھ علم نہیں۔

دوسری جانب مقتول کا ایک بیٹا بھی منظر عام پر آیا ہے جس نے دعویٰ کیا ہےکہ خاتون اور مقتول آپس میں میاں بیوی تھے جو پچھلے 6،7 سال سے ساتھ رہ رہے تھے۔

علازہ ازیں نمائندہ جیونیوز سے گفتگو میں خاتون نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر تھا اور میرا شوہر نہیں بہنوئی تھا۔ خاتون نے اپنا پہلا بیان نشے کی حالت میں دیا جس کے بعد پولیس باضابطہ طور پر اس کا دوبارہ بیان لے گی۔

واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :