دنیا
Time 14 دسمبر ، 2021

ترک دارالحکومت میں شیخ مجیب کا مجسمہ نصب، بنگلادیشی وزیر خارجہ کی شرکت

تقریب میں انقرہ کے گورنر اور میئر سمیت دیگر ترک حکام نے بھی شرکت کی— فوٹو: ترک میڈیا
تقریب میں انقرہ کے گورنر اور میئر سمیت دیگر ترک حکام نے بھی شرکت کی— فوٹو: ترک میڈیا 

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

انقرہ میں مجسمہ نصب کرنے کی تقریب میں بنگلادیش کے وزیر خارجہ عبد الرحمان مومن نے شرکت کی اور مجسمے کا افتتاح کیا۔

شیخ مجیب کا مسجمہ انقرہ میں ان کے نام سے منسوب ایونیو پر نصب کیا گیا ہے۔

تقریب میں انقرہ کے گورنر اور میئر سمیت دیگر ترک حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب میں بنگلادیشی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ترکی اور بنگلادیش کے سفارتی تعلقات دوستانہ ہیں اور ترکی نے ہر مشکل میں مدد کی ہے۔

مزید خبریں :