پاکستان
Time 17 دسمبر ، 2021

پنجاب میں شدید دھند ، موٹر ویز بند، فضائی آپریشن بھی متاثر

پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے معمولات زندگی شدید متاثر  ہے۔

 شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 بھیرہ سے ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم  4شیر  شاہ سے شام کوٹ  تک، موٹروے ایم 5 جلال پور  انٹرچینج  سے شیرشاہ اور روہڑی  سے گڈو تک بند کردی گئی ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

دھند کی وجہ سے لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹ پر فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہے اور متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :