پاکستان
Time 19 دسمبر ، 2021

جنید کی ڈھولکی، مریم نے مرحوم والدہ کا زیور پہنا

وائرل تصویر میں کلثوم نواز کو بھی مریم نواز جیسی جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
وائرل تصویر میں کلثوم نواز کو بھی مریم نواز جیسی جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر  مریم نواز  ان دنوں بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں پہنے جانے والے ملبوسات کے باعث سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

اب مریم نواز کی ڈریسنگ کے حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے جو  حمزہ شہباز کی جانب سے منعقد کی جانے والی جنید صفدر کی ڈھولکی کی تقریب میں پہنی جانے والی جیولری سے متعلق ہے۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی والدہ کلثوم نواز کے ہمراہ ایک تصویر گردش کر رہی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مریم نے بیٹے کی ڈھولکی کی تقریب کے لیے مرحوم والدہ کی جیولری کا انتخاب کیا۔

وائرل تصویر میں کلثوم نواز کو بھی مریم نواز جیسی جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے جنید کی ڈھولکی تقریب میں معروف ڈیزائنر سائرہ شکیرا کا بلیک اور کاپر رنگ کا خوبصورت لباس زیب کیا تھا جس میں انھیں ان کی والدہ کی جیولری پہنے دیکھا گیا۔


مزید خبریں :