پاکستان
26 اکتوبر ، 2012

گولی لگنے سے ملالہ گری تو پورا پاکستان اٹھ کھڑا ہوا، ضیاء الدین یوسف زئی

گولی لگنے سے ملالہ گری تو پورا پاکستان اٹھ کھڑا ہوا، ضیاء الدین یوسف زئی

برمنگھم…ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ گولی لگنے سے ملالہ گری تو پورا پاکستان اس کیلئے اٹھ کھڑا ہوا۔ وہ برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹی کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، حملہ آور نے ملالہ کوشناخت کر کے اس پر حملہ کیا، آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملالہ کو پشاور لایاگیا، ملالہ کے علاج پر مطمئن ہوں، ملالہ کو لگنے والی گولی آنکھ کے اوپر سے ہوتی ہوئی کندھے میں گھس گئی، برمنگھم سے آئے 2 ڈاکٹرز نے سی ایم ایچ پشاور میں میری بیٹی کامعائنہ کیا، ملالہ کے دماغ میں سوجن ہورہی تھی اس لیے آپریشن کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئن الزبتھ اسپتال میں میری بیٹی کی 24گھنٹے دیکھ بھال کی گئی، ملالہ تیزی سے صحتیاب ہورہی ہے، میری بیٹی کے لیے سب نے دعائیں کیں، پہلی بار دیکھاسیاسی جماعتوں، حکومت، بچے، بڑے، اقلیتوں نے ملالہ کے لیے دعا کی، صدر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بیٹی کے علاج میں گہری دلچسپی لی، پاکستان میں میری بیٹی کے علاج کے لیے غیر معمولی کوششیں کی گئیں انہوں نے ملالہ پر حملے کی مذمت کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای حکومت کا ایئر بس فراہم کرنے پرشکریہ اداکرتاہوں، پاکستانی میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بات کرنے والوں کا ساتھ دینا مشکل ہے۔

مزید خبریں :