دنیا
16 فروری ، 2012

امریکا: دفاعی بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے، وزیردفاع

امریکا: دفاعی بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے، وزیردفاع

واشنگٹن … امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کانگریس پرزوردیا ہے کہ دفاعی بجٹ میں ہونے والی پانچ سوبلین ڈالرز کی کٹوتی آئندہ مالی سال نہ کی جائے۔یہ بات انہوں نے کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں آئندہ سال کی دفاعی بجٹ پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ اگر پچاس بلین ڈالرز کی رقم دفاعی بجٹ سے کمی کی گئی تو اس سے کئی خطرات جنم لیں گے جن میں فوجیوں کی تعداد میں کمی، نئی ٹیکنالاجی پر انحصار نہ کرنا اور دیگرشامل ہیں۔ اس موقع پرلیون پنیٹا کے ہمراہ امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسے، چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف سمیت محکمہ دفاع کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی بجٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت گزشتہ سال ایک بل منظور کیا گیا تھا ،جس میں دس سال تک دفاعی بجٹ سے چارسوستاسی بلین ڈالرز کی کٹوٹی کی تجویز شامل تھی۔

مزید خبریں :