16 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ ایٹمی اسلحے میں کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جس کے بعد جوہری وارہیڈز میں 80 فیصدتک کمی ہوجائے گی۔ امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وائٹ ہاوٴس روس سے ایٹمی اسلحے میں کمی اور سیئول میں آئندہ ہونے والے بین الاقوامی سمٹ میں بات کرے گا۔امریکا نے 1790 وارہیڈز نصب کیئے ہوئے ہیں۔ نئی پالیسی پر نظر ثانی کے بعد ان کی تعداد 2018 تک 300 سے وارہیڈز 400 تک بھی ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز ابھی بالکل ابتدائی مراحل میں ہیں اور امریکی صدر کو پیش نہیں کی گئی ہیں۔