27 دسمبر ، 2021
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے، قوم ان کے قومی جذبے اور طویل جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
بے نظیربھٹو کے چودھویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں، انہوں نے پاکستان میں بڑی بہادری سے جمہوریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اورطریقہ نہیں ہوسکتا۔