Time 28 دسمبر ، 2021
پاکستان

کراچی اور اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی اور اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی کورونا کے اومی کرون وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق لاہور میں اومی کرون وائرس میں مبتلا پہلے مریض کا تعلق بہارکالونی گلبرگ سے ہے اور اس کی ٹریول ہسٹری میں سندھ کا سفر شامل ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ یہ مریض گھر پر ہی زیرعلاج ہے، مریض کی فیملی اور اس سے رابطے میں رہنے والے 12 افرادکے ٹیسٹ سیمپل لے لیے گئے ہیں اور  ٹیسٹ رپورٹیں آنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصدرہی۔

این سی اوسی کے مطابق 27 دسمبر کو ملک بھر میں 41ہزار869  کورونا ٹیسٹ کیےگئے جن میں 291 نئے کیسز سامنے آئے  جب کہ ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افرادانتقال کرگئے۔


مزید خبریں :