27 اکتوبر ، 2012
نیویارک… چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کینیڈا سے نیویارک پہنچ گئے۔نیویارک پہنچنے سے قبل ٹورنٹو میں امریکی حکام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اُن کے ساتھیوں کوکو پیرسن ایئرپورٹ پر نیویارک جانے والی فلائیٹ سے آف لوڈکردیاتھا،ایئرپورٹ حکام نیعمران خان سے ساڑھے چارگھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔امریکی حکام ڈرون حملوں سے متعلق عمران خان کاموقف جاننے کی کوشش کرتے رہے۔عمران خان اورفوزیہ قصوری سمیت دیگررہنما اپنی پرواز سے نیویارک نہیں جاسکے۔عمران خان ساتھیوں سمیت پیرسن ایئرپورٹ پرنیویارک کیلئے اگلی پروازکے منتظر تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔اس حوالے پارٹی رہنماء فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں کیا گیا،انھوں نے کہا کہ مجھ سے بھی امریکی حکام پوچھتے رہے کہ میں کیا کرتی ہوں اور پارٹی میں میری کیا حیثیت ہے،انھوں نے کہا حکام نے عمران خان کا نا م لے کر اُنہیں طیارے سے اتارا تھا۔نیویارک پہنچ کر عمران خان نے بتایا کہ امریکی حکام نے ڈرون حملوں سے متعلق سوالات کیے،اور کوئی سوری نہیں۔جس ملک کی حکومت اپنے شہریوں کی عزت نہ کرے تو اُنہیں باہرایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ تاہے، نیا پاکستان بنانا ہے جس میں تمام شہریوں کو عزت دی جائے گی۔