28 دسمبر ، 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ دے دی۔
جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی واپسی کا سن کرحکومت کےہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، کیا کوئی پاکستانی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے؟ پی ٹی آئی کے خلاف ہرشخص احتجاج کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ہفتوں میں پاکستان نظر آئیں گے، 23 مارچ سے پہلے حکومت سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔