01 جنوری ، 2022
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد نے سرکاری اداروں کے نام سے منسوب سوسائٹیز کے نام تبدیل کرانے کی ہدایت کردی۔
سی ڈی اے کے مطابق سرکاری اداروں کےنام پرسوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی اور سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نام تبدیل کرنے ہوں گے۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ تاثرقائم ہونےکااندیشہ ہوتاہےکہ سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق رجسڑار سوسائٹیز کو 3 ہفتے میں سوسائٹیز کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں، ایسی تمام سوسائٹیز جوسرکاری اداروں کےنام پرہیں اپنانام تبدیل کرائیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کررکھی ہیں۔