پاکستان
16 فروری ، 2012

خیبر پختون خوا قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ،مجسٹریٹس کو ہٹانے کا فیصلہ

 خیبر پختون خوا قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ،مجسٹریٹس کو ہٹانے کا فیصلہ

پشاور… خیبر پختون خوا حکومت نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام مجسٹریٹس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کی عوامی شکایات پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کر سکنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہٹا دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبہ کے تمام ڈویڑنل کمشنرز کو حکومت کی جانب مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایسے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیں جن کی کارکردگی غیر اطمینان بخش ہو۔ تاکہ ناجائز منافع خوروں کی جانب سے خود ساختہ نرخوں پر قابو پایا جا سکے۔

مزید خبریں :