03 جنوری ، 2022
رحیم یار خان کے علاقے چاچڑاں شریف میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے دکان پر قبضےکے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا، شہری نے پولیس کی حمایت کی تو خواجہ سراؤں نے شہری کو پیٹ ڈالا۔
خواجہ سراؤں نے پولیس چوکی کے گیٹ کو بند کر کے دھرنا دے دیا تھا، اس دوران شہری نے پولیس کی حمایت کی تو خواجہ سراؤں نے اس کی پٹائی شروع کردی، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ دکان کی دستاویزات ہیں، پولیس نے ملی بھگت کرکے قبضہ کرایا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ خواجہ سرا درخواست دیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔