25 جون ، 2025
کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو پکڑ لیا۔
کراچی پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ کراچی کے علاقے قائد آباد سےگرفتار چاروں دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں جو 2024 میں دہشتگردی کی ٹریننگ کے لیے سجاول کے راستے سے بھارت بھی گئے تھے۔
ایس ایس نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد ملا ہے۔