16 فروری ، 2012
اسلام آباد…افغان صدر حامد کرزئی پاک، افغان، ایران سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، افغان صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ،اسلام آباد میں ہونے والے سہ فریقی سربراہ اجلاس کل ہو گا ، تاہم افغان صدر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کریں گے ، اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کے صدر احمدی نژاد بھی آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، اجلاس میں باہمی تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغان مفاہمتی عمل اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد افغان قیادت کے تحت عوام کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کے حل کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ممکنہ اقدامات پر بات کی جائے گی۔