16 فروری ، 2012
اسلام آباد… سینٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ، مسلم لیگ ق کے امیدوار مشاہد حسین سید اور پیپلزپارٹی کے امیدوار عثمان سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔۔۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں سینٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال کی جا رہی ہے ، اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت، وفاقی وزیر نوید قمر ، فرح ناز اصفہانی ، ندیم افضل چن بھی الیکشن کمیشن پہنچے۔۔ میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ پیپلزپارٹی کا حق ہے ، نیٹو سپلائی کے حوالے سے فیصلہ اس ماہ کے تیسرے ہفتہ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے آج بڑا اہم دن ہے، ایران اور افغانستان کے صدرو کا دورہ پاکستان کی خطے میں اہمیت ظاہر کرتا ہ۔۔۔