28 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے نوشہرہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔ واقعے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کل خیبر پختونخوا میں کارروائی کرنے میں ناکام رہے، نوشہرہ میں غیر قانونی سم سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا،اب غیرقانونی موبائل سم خطرناک ہتھیار کی شکل اختیار کر گئی۔