16 فروری ، 2012
~اسلام آباد… سینٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ، مسلم لیگ ق کے امیدوار مشاہد حسین سید اور پیپلزپارٹی کے امیدوار عثمان سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ پیپلزپارٹی کا حق ہے اور نیا وزیرا عظم بھی پیپلز پارٹی سے ہی ہونا چاہیے، نیٹو سپلائی کے حوالے سے فیصلہ اس ماہ کے تیسرے ہفتہ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے آج بڑا اہم دن ہے، ایران اور افغانستان کے صدرو کا دورہ پاکستان کی خطے میں اہمیت ظاہر کرتا ہے۔