پاکستان
16 فروری ، 2012

اپر دیر کے بازار میں دھماکا،رضاکار جاں بحق

اپر دیر کے بازار میں دھماکا،رضاکار جاں بحق

اپردیر …اپردیر میں قومی لشکر کے رضاکاروں پر خودکش حملے میں قومی لشکر کے سربراہ معتبرخان کا بیٹا جاں بحق اور 6 رضاکار زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں قومی لشکر کے رضاکاروں کو نشانہ بنایا گیا، قومی لشکر کے رضاکار المنتظر ہوٹل میں میٹنگ سے واپس آرہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں قومی لشکر کے سربراہ معتبر خان کا بیٹا شیرعالم موقع پر جاں بحق اور 6 رضاکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں معتبر خان کا ایک اور بیٹا مسعود بھی شامل ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام سے خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاء مل گئے ہیں۔

مزید خبریں :