پاکستان

ایم کیو ایم منی بجٹ پر حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا اب تک فیصلہ نہ کرسکی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان منی بجٹ پر حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا اب تک فیصلہ نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس  میں شرکت پر گومگو کا شکار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے یانہ کرنے کا حتمی فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کرےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم اراکین کوپارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کا  تاحال گرین سگنل نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے منی بجٹ سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا اور منی بجٹ میں 11 ترامیم تجویز کی ہیں جو کہ قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہیں جبکہ وزیر خزانہ کو بھی تجاویز بھجوادی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتحادیوں کو منی بجٹ میں تبدیلی کی تاحال یقین دہانی نہیں کرائی، ایم کیوایم منی بجٹ پرحکومت کی حمایت کرنےیانہ کرنےکافیصلہ تاحال نہ کرسکی۔

مزید خبریں :