پاکستان
16 فروری ، 2012

پشاور میں رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی ، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

پشاور میں رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی ، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

پشاور…پشاور میں ڈاکو دن دیہاڑے نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو رقم کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ َ ڈ کیتی پشاور کے گنجان تجارتی مرکز ڈبگری گارڈن میں ہوئی۔ جہاں چار مسلح ڈاکو صبح 9 بج کر دس منٹ پر ایک نجی بینک میں زبردستی داخل ہوئے۔ ڈاکووٴں نے سیکیورٹی گارڈ پرتشدد کیا اور عملہ کو یرغمال بناکر 91 لاکھ پچاسی ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بینک میں صرف ایک سیکیورٹی گارڈ تھا۔اسی بینک میں تقریبا ڈیرھ سال قبل بھی ڈکیتی ہوئی تھی۔ تاہم اس بار ڈاکووں نے رقم بھی لوٹی اور ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔پشاور میں رواں سال کی یہ پہلی بینک ڈکیتی ہے۔ ڈاکووٴں کا دن دیہاڑے آسانی سے گنجان آباد علاقے میں بینک لوٹنا ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی لے جانا اور پھر کامیابی سے فرار ہوجانا سیکیورٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

مزید خبریں :