29 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ سینڈی طوفان کے باعث مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، سینڈی بہت بڑا طوفان ہے، صدر بارک اوباما نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ادھر امریکی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی پیر کو امریکا کی مشرقی ریاستوں سے ٹکرائے گا۔دوسری جانب ایک غیرملکی خبر ایجنسینے نیویارک سیبتایا ہے کہ بحیرہ کیریبین میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ’سینڈی‘امریکا کی مشرقی ریاستوں کے قریب پہنچ گیا ہے، اندازے کے مطابق 6کروڑ امریکی طوفان سے متاثرہو سکتے ہیں، غیرملکی خبرایجنسی نے مزید کہا کہ ریاست نارتھ کیرولینا سے مین تک کروڑوں افراد ہائی الرٹ پر ہیں، سمندری طوفان کے پیش نظر لاکھوں افرادمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوئے ہیں۔امریکاکے مشرقی ساحلی علاقوں میں طوفان کے خدشے کے پیش نظر کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،جبکہ نیویارک اورواشنگٹن کیلیے پیر کی تمام پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں،غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکاکی ڈومیسٹک ایئرلائنزکی سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔اسکے علاوہ نیویارک کی میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ بند کرنیکا اعلان کیا ہے۔