پاکستان
16 فروری ، 2012

لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

لاہور…دواوٴں کے ری ایکشن پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سینئر ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف آج تیسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے پی آئی سی میں دواوٴں کے ری ایکشن پر معطل ڈاکٹروں کی بحالی مطالبہ کیا تھا۔ تاہم معاملے کی انکوائری مکمل نہ ہونے کے باعث مطالبات منظور نہ کئے گئے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات منوانے کے لئے مریضوں کی زندگیاں داوٴ پر لگا دیں اور ہڑتال کر دی۔ گذشتہ رات محکمہ صحت اور ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے جس پر ڈاکٹروں نے آج بھی لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں آوٴٹ ڈور میں کام بند رکھا۔ ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوں گے وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :