پاکستان
16 فروری ، 2012

بیشتر قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو چکا ہے،گورنر بیرسٹر مسعود کوثر

بیشتر قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو چکا ہے،گورنر بیرسٹر مسعود کوثر

پشاور…گورنر خیبر پختون خوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ بیشتر قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو چکا ہے۔ ملکی ترقی کے لیئے فاٹا کی ترقی ناگزیر ہے۔ وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ گورنر خیبر پختون خوا مسعود کوثر نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی جیسی آفت کا سامنا تھا، تاہم بیشتر قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں حکومت کو مشکلات ہیں تاہم کوشش کی جارہی ہے کہ ان علاقوں میں بھی امن قائم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی پرامن لوگ ہیں تاہم باہر سے آئے ہوئے دہشت گردوں کو ان کے سرپر مسلط کیا گیا۔ بیرسٹرمسعود کوثر نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث فاٹا میں اسپتالوں، اسکولز اور سڑکیں تباہ ہوئیں۔ جن کی تعمیر حکومت کے لئے چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مشکلات کے باوجود قبائلی علاقوں میں ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔

مزید خبریں :