Time 19 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

'وہ میرا سب کچھ تھے'، ورون دھون ڈرائیور کی اچانک موت پر غم سے نڈھال

منوج اداکار ورون دھون کے ساتھ ان کے بچپن سے تھے__فوٹو: بھارتی میڈیا
منوج اداکار ورون دھون کے ساتھ ان کے بچپن سے تھے__فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون کے ڈرائیور منوج گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج کے سینے میں اچانک درد اٹھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے پوش علاقے بندرا کے لیلا وتی اسپتال لے جایا گیا، اسپتال لے جانے کے کچھ وقت بعد 40 سالہ منوج کی موت واقع ہو گئی۔

ورون دھون کی اسپتال آمد اور واپسی پر کئی تصاویر سامنے آئیں جس میں انہیں غم سے نڈھال دیکھا گیا اور اداکار کی آنکھیں بھی سرخی مائل نظر آ رہی تھیں۔

کچھ دیر قبل ورون نے انسٹاگرام پر منوج کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ منوج ان کے ساتھ 26 سالوں سے تھے، وہ میرا سب کچھ تھے، میرے پاس اپنا دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لوگ ان کی حسِ مزاح اور  زندگی جینے کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، میں اس چیز کے لیے شکر گزار  رہوں گا کہ آپ میری زندگی کا حصہ رہے۔

مزید خبریں :