پاکستان
Time 22 جنوری ، 2022

اداکار نسیم وکی اور آغا ماجدکی کار پر فائرنگ کا مقدمہ درج

اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجدکی کار پر فیصل آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم دونوں اداکار محفوظ رہے ۔

دو روز پہلے پیش آئے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گيا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر  آر  پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق 20 جنوری کی رات مقامی تھیٹر کے ٹھیکیدار، فنکاروں نسیم وکی اور آغا ماجد کو لاہور چھوڑنے جارہے تھے کہ راجباہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

ایک فائر گاڑی کی ڈگی میں اور دوسرا ٹائر میں لگا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریل بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سی پی او غلام مبشر میکن کے ساتھ فنکار نسیم وکی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتے شاید کچھ لوگ فیصل آباد میں تھیٹر کی ترقی نہیں چاہتے جبکہ سی پی او نے کہا کہ نسیم وکی سمیت تمام فنکاروں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تلا ش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :