پاکستان
30 اکتوبر ، 2012

بہاولپور، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، ہلاکتیں21 ہوگئیں

بہاولپور، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، ہلاکتیں21 ہوگئیں

بہاولپور…بہاولپور میں بائی پاس کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بہاولپور سے احمد پور شرقیہ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ویگن کی باڈی کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :