کھیل
Time 24 جنوری ، 2022

’آگے دیکھ‘، پاکستان سپر لیگ 2022 کا ٹائٹل سانگ جاری

رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے— فوٹو: اسکرین گریب
رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے— فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل)  کے 7 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا۔

رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور  آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گیت کے میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں۔

آفیشل سانگ 3 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ عاطف اسلم نے پی ایس ایل کیلئے آفیشل سانگ گایا ہے۔

مزید خبریں :