پاکستان
Time 25 جنوری ، 2022

اسپیکرقومی اسمبلی نے ثاقب نثار کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلبی کی مخالفت کردی

پاکستان کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے اسپیکر اسد قیصر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے سامنے طلبی کی مخالفت کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاملےکو ایجنڈے سے نکالیں تو کمیٹی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کے مطابق ثاقب نثارکا شریف فیملی کےخلاف احکامات دینےکا معاملہ عدالت میں ہے لہٰذا چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات عدالت میں زیرالتوا معاملے کو زیربحث نہ لائی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پہلے ہی ثاقب نثارکوکمیٹی میں بلانےکی مخالفت کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :