پاکستان
16 فروری ، 2012

لاپتہ افراد کو سامنے لا کر مقدمات قائم کئے جائیں، پشاور ہائیکورٹ

لاپتہ افراد کو سامنے لا کر مقدمات قائم کئے جائیں، پشاور ہائیکورٹ

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کو سامنے لا کر ان کے خلاف مقدمات قایم کیے جائیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے یہ حکم لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختون خوا اسد اللہ چکمنی اور کرنل نور پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر گرفتار افراد کی ذہنی تربیت اور بحالی کے لئے فنڈز مہیا کریں۔ اورگرفتار افراد کا مستقل حل نکالا جائے۔تاکہ ان کے رشتہ داروں کو معلوم ہوسکے کہ ان کے پیارے کہاں اور کس حالت میں ہیں۔

مزید خبریں :