16 فروری ، 2012
کوئٹہ… بلوچ رہنما ء سنگت ثناء بلوچ کے قتل کے خلاف بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔بلوچ ریپبلکن پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی رہنما سنگت ثناء بلوچ کو اغوا اور بعد میں تربت سے لاش کے برآمدگی کے خلاف خضدار سمیت حب ،قلات ، مستونگ، سوراب اور دیگر علاقوں میں شٹر ڈاون ہڑتال اور اہم تجارتی اور کاروباری مراکزبند ہیں۔قومی شاہراہ پر ہوٹل اور پیڑول پمپ کی بندش سے مسافروں اور گاڑی مالکان کو پریشانی کا سامنا ہے۔تاہم نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ان تمام علاقوں میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔