Time 28 جنوری ، 2022
پاکستان

بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار

کراچی: بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی 29 جنوری کوکراچی سے جے پورکی خصوصی پرواز شیڈول تھی اور کل صبح 7 بجے خصوصی پروازپر 160بھارتی یاتریوں کوکراچی سےجے پورجانا تھا۔

پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کو اجازت نہ دیے جانے کی تصدیق کی  ہے۔

ائیرلائن ذرائع کا بتانا ہےکہ بھارتی یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے اور پاکستان ہندوکونسل نے پی آئی اے کو یاتریوں کی پرواز کے لیے خط لکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کو نئی دہلی کے لیے پروازکی اجازت نہیں دی تھی۔

مزید خبریں :