29 جنوری ، 2022
آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر آسٹریلیا کا ہوم ٹائٹل آسٹریلین اوپن جیتنےکا 44 سال کا انتظار ختم کردیا۔
میلبرن میں کھیلے گئے سال کے پہلےگرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل میں میزبان ملک کی ورلڈ نمبر ون ایشلے بارٹی کا مقابلہ امریکی کی ڈینیلےکولنز سے تھا۔
ہوم کورٹ میں بارٹی شروع سے ہی امریکی حریف پر حاوی رہیں، انہوں نے پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا، دوسرا سیٹ سنسنی خیز رہا اور ڈینیلے نےکم بیک کرتے ہوئے، پہلے تین پوائنٹس حاصل کیے تاہم ٹائی بریکر پر ایشلے نے 6-7 سے مقابلہ جیت لیا۔
ایشلے بارٹی44 سال بعد آسٹریلین اوپن کا فائنل جیتنے والی آسٹریلوی کھلاڑی ہیں، ان سے قبل 1978 میں آسٹریلیا کی کرسٹائن اونیئل نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔