پاکستان
16 فروری ، 2012

کروڑوں کے مالک مشاہد حسین نے گذشتہ سال526روپے ٹیکس ادا کیا

کروڑوں کے مالک مشاہد حسین نے گذشتہ سال526روپے ٹیکس ادا کیا

اسلام آباد… مسلم لیگ ق کے سینٹ کے امیدوار مشاہد حسین سید ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ سال صرف 526 روپے ٹیکس ادا کیا الیکشن کمیشن کو اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے جانے والی اثاثوں کی تفصیلات میں مشاہد حسین نے اپنے اثاثوں کی مالیت ساڑھے 5 کروڑ سے زائد ظاہر کی ہے تاہم انہوں نے 2011 میں صرف 526 روپے ٹیکس ادا کیا، مشاہد حسین کی اہلیہ کے نام 17 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیاں ہیں، مشاہد حسین کے بنک میں 86 ہزار روپے ہیں، مشاہد حسین کی اہلیہ کے پاس 2 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ہیں، کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک مشاہد حسین نے تین سالوں میں کل 22 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ پیپلزپارٹی کے اسلام آباد کی نشست پر سینیٹ کے امیدوار عثمان سیف اللہ کے اثاثے 28 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد ہیں، انہوں نے سال 2011 میں 17 لاکھ 95 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا، عثمان سیف اللہ کے پاس 14 لاکھ مالیت کی دو گاڑیاں ہیں، انہوں نے چار کروڑ 12 لاکھ روپے کی سرمایہ کار کر رکھی ہے،۔

مزید خبریں :