01 فروری ، 2022
محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی، جنوبی بلوچستان اور شمال مغرب سے شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، شہر میں 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کبھی کبھی ہواؤں کی رفتار 54 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے اور ہواؤں کا سلسلہ کل دوپہرسے 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور گرد آلود ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔