کھیل
Time 02 فروری ، 2022

مائیکل وان پی ایس ایل کے معترف، بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دے دیا

مائیکل وان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا۔—فوٹو: فائل
مائیکل وان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا۔—فوٹو: فائل

 انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان بھی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)  کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مائیکل وان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا۔

انہو ں نے لکھا کہ'پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جبکہ یہ انڈین پریمیئر لیگ سے بھی کم نہیں '۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے کراچی میں جاری ہیں، ایونٹ 27 فروری تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :