02 فروری ، 2022
کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر فروخت کی اجازت دے دی گئی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر فروخت کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈریپ کی اجازت کے بعد اب شہری گھر پر ہی اپنا کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے۔
واضح رہےکہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں نجی لیبارٹریوں کی جانب سے شہریوں سے کورونا ٹیسٹ کے 6 ہزار روپے تک وصول کیے جارہے تھے، جیونیوز کی خبر پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے میں کورونا کی ٹیسٹنگ کی قیمت 4800 روپے مقرر کی ہے۔