02 فروری ، 2022
لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے درمیان شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک آسٹریلیا سیریز راولپنڈی سےشروع کی جاسکتی ہے کیونکہ آسٹریلوی بورڈ نے سیریز راولپنڈی سے شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائےگا۔