02 فروری ، 2022
برطانیہ میں تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ائیرپورٹ پر برٹش ائیر ویز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح ہیتھرو ائیر پورٹ پر برٹش ائیر ویز کی پرواز نے لینڈ کرنا تھا تاہم تیز ہواؤں کے باعث یہ پرواز پہلی کوشش میں لینڈ نہ کرسکی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈنگ کے دوران پچھلے ٹائر رن وے کو چھوتے ہیں لیکن جہاز طوفانی ہوا کے باعث ہچکولے کھاتا رہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے ہچکولے کھاتے ہی پچھلا حصہ رن وے سے ٹکرا جاتا ہے لیکن پائلٹ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو دوبارہ اوپر اٹھا لیتا ہے۔
خیال رہے کہ اس واقعے کے وقت برطانیہ میں طوفان کوری کے باعث تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری تھا جن کی رفتار 90 میٹر فی گھنٹہ تھی۔
رپورٹس کے مطابق جہاز نے دوسری کوشش میں کامیاب لینڈنگ کی۔