Time 04 فروری ، 2022
پاکستان

لاہور چڑیا گھر کا بیمار زرافہ انجیکشن لگنے کے بعد ہلاک ہوگیا

لاہورچڑیاگھر میں چند روز سے علیل زرافہ دم توڑ گیا اور اب چڑیا گھر میں صرف ایک مادہ زرافہ رہ گئی ہے— فوٹو: فائل
لاہورچڑیاگھر میں چند روز سے علیل زرافہ دم توڑ گیا اور اب چڑیا گھر میں صرف ایک مادہ زرافہ رہ گئی ہے— فوٹو: فائل

لاہور چڑیاگھر میں زرافہ ہلاک ہوگیا،ذرائع کے مطابق بیمار  زرافے کو انجیکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ مرگیا، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق زرافے کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

لاہورچڑیاگھر میں چند روز سے علیل زرافہ دم توڑ گیا  اور اب  چڑیا گھر میں صرف ایک مادہ زرافہ رہ گئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق 2017 میں بیرون ملک سے تین زرافے منگوائے گئے تھے جن میں ایک اُسی سال مرگیا تھا۔   آج مرنے والا زرافہ کچھ عرصے سے بیمار تھا، اس کا علاج بھی جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اب چڑیا گھر میں صرف ایک مادہ زرافہ رہ گئی ہے۔ مرنے والے زرافے کا اینیمل یونیورسٹی سے  پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ 

مزید خبریں :