08 فروری ، 2022
لاہورکے علاقے شادباغ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر تاجر کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق اشفاق نامی تاجر اپنی اپلائیڈ فار گاڑی پر شادباغ انڈر پاس کے قریب سے جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اشفاق صحافی کالونی کا رہائشی تھا ، لاش کو میو اسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔