دنیا
Time 09 فروری ، 2022

سی این این نے کابل ائیرپورٹ دھماکے پر پینٹاگون کی بریفنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے 26  اگست 2021 کے کابل ائیرپورٹ دھماکے پر پینٹاگون کی بریفنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

پنٹاگون نے کہا تھا کہ تمام 180 افراد دھماکے سے مارے گئے جبکہ سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متعدد افراد گولیاں لگنے سے مرے۔

پنٹاگون نے کہا تھاکہ امریکی میرینز کی فائرنگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

اس وقت برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کابل ائیر پورٹ دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے قبول کی ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئےکہا تھا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ داعش سے کابل حملے کا بدلہ لیں گے، داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے۔

مزید خبریں :