پاکستان
16 فروری ، 2012

میرانشاہ میں جاسوس طیاروں کے 2 میزائل حملے، 14 افراد ہلاک

میرانشاہ میں جاسوس طیاروں کے 2 میزائل حملے، 14 افراد ہلاک

میرانشاہ . . . . . . شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں جاسوس طیاروں کے 2 میزائل حملوں میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میر علی خئی سور روڈ پر جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کئے گئے جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ حملے کے نتیجے میں 8 افراد مارے گئے۔ اس سے قبل آج صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب بھی میران شاہ کے قریب اِسپل گا میں ایک گھر پر جاسوس طیارے سے 2میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ 8 گھنٹوں کے دوران 2 میزائل حملوں کے بعد شمالی وزیرستان کے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال شمالی وزیرستان میں 8 میزائل حملے کئے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :