01 نومبر ، 2012
ریاض…سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انڈسٹریل بلڈنگ کے قریب دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا پٹرول اسٹیشن کے قریب کھڑے فیول ٹرک کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور وہاں کھڑی گاڑیوں میں بھی آگء لگ گئی ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔