01 نومبر ، 2012
کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے بلوچستان اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیاہے،جیو ٹی وی کے نمائندے سلمان اشرف کے مطابق اسپیکرمحمد اسلم بھوتانی کا اس حوالے سے موقف ہے کہعدالتی حکم کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پراجلاس بلاناتوہین عدالت ہے،انہوں نے اسی بنیاد پر بلوچستان اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت سے انکار بھی کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت کی قانونی حیثیت کاتعین نہیں ہوتااجلاس نہیں بلاسکتے،بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعلیٰ کی آئینی حیثیت پرگورنرسیکریٹریٹ سے بھی وضاحت کی درخواست کی ہے۔