01 نومبر ، 2012
اسلام آباد…وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رائیسانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل اپنے تمام اتحادیوں سے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے اجلاس کی صدارت سے انکار پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسلم بھوتانی کوپہلے اللہ پھرمیں نے اسپیکربنایا،مجھے62اراکین کااعتمادحاصل ہے،اسلم بھوتانی پربہت ترس آتاہے۔انہوں نے کہا کہ الزامات لگاناآسان ہیں،کرپشن ثابت کرکے دکھائیں،لاپتاافرادکیس کے حوالے سے کل سپریم کورٹ میں اتحادیوں سمیت پیش ہونگا۔رئیسانی نے اسلام آباد میں اتحادیوں کے ساتھ پر یس کانفرنس میں کہا کہمیری پیپلزپارٹی کی رکنیت معطل نہیں کی گئی، میری پیپلزپارٹی کی رکنیت کوئی معطل نہیں کرسکتا،جس میں ہمت ہے مجھے معطل کرے، میں اس کو 10روپے انعام دونگا،