Time 17 فروری ، 2022
پاکستان

دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے کا پہلا حصہ تیار ہوگیا: شاہد رسام

پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے کا پہلا حصہ تیار کرلیا گیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آرٹسٹ شاہد  رسام اسلامی تاریخ کے سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

کراچی پریس کلب میں انور  مقصود کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معروف خطاط شاہد رسام نے بتایا کہ دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے کا پہلا حصہ تیار ہوگیا، قرآن کریم کی خطاطی میں 220  کلو سونا استعمال ہوگا جب کہ قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے۔

قرآن کا پہلا حصہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین میں زیر نمائش ہے
قرآن کا پہلا حصہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین میں زیر نمائش ہے

اس  موقع  معروف مصنف انور مقصود نے کہا کہ ریاست مدینہ کے لیے اس سے بڑا تحفہ نہیں ہوسکتا، دعا ہے یہ کام جلد مکمل ہو جائے، حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے۔

قرآن پاک کا پہلا حصہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین میں زیر نمائش ہے، اس پروجیکٹ کو 2016 میں شروع کیا گیا تھا اور  نسخے کی تکمیل میں دو سے ڈھائی سال مزید لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :